ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برطانیہ کو ہندوستان کا سخت جواب، اب برطانیہ سے آنے والے ہندوستان میں جھیلیں گے سخت ضوابط

برطانیہ کو ہندوستان کا سخت جواب، اب برطانیہ سے آنے والے ہندوستان میں جھیلیں گے سخت ضوابط

Sat, 02 Oct 2021 11:04:31    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) برطانیہ کے ذریعہ کوون سرٹیفکیٹ کو منظوری نہ دینے کے موضوع پر ہندوستانی حکومت نے سخت رخ اختیار کرلیا ہے- اب برطانیہ سے ہندوستان آنے والوں کو بھی ویسے ہی ضوابط سے گزرنا ہوگا جیسے برطانیہ نے لگائے ہیں -

ذرائع کے مطابق، ملک میں نئے ضوابط 4/اکتوبر سے مؤثر ہو جائیں گے- برطانیہ بھی اپنے یہاں نئے ضوابط کو 4/اکتوبر سے ہی نافذ کر رہا ہے-ذرائع سے خبر ملی ہے کہ نئے ضوابط کے مطابق، ہندوستان آنے سے72گھنٹے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا- ایئر پورٹ آنے پر بھی ٹسٹ کرانا ہوگا- پہنچنے کے آٹھویں دن پھر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا- ساتھ ہی ہندوستان میں آنے کے بعد10دنوں تک کوارنٹائن رہنا لازمی ہوگا-گزشتہ ہفتے ہندوستان کی طرف سے سوال اٹھائے جانے کے بعد برطانیہ نے سفری ایڈوائزری میں تبدیلی کرتے ہوئے کووی شیلڈ کو منظوری دی اور ویکسین کی فہرست میں شامل کرلیا تھا- حالانکہ، ہندوستانی مسافروں کیلئے برطانیہ کے سفر پر ابھی رکاوٹیں پوری طرح ختم نہیں ہوئیں - مسافروں کو برطانیہ پہنچنے کے بعد کووڈ کی جانچ کرانی ہوگی اور کوارنٹائن ضوابط پر عمل بھی کرنا ہوگا- کیونکہ ابھی تک ملک نے کوون سرٹیفکیٹ کو منظوری نہیں دی ہے- اس معاملے کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت چل رہی تھی-


Share: